• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال، میلسی، لیہ سے ذخیرہ کی گئی گندم پکڑی ہے: عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ گندم کے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خانیوال، میلسی اور لیہ سے بھاری مقدار میں گندم پکڑی گئی ہے۔


ایک بیان میں پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نقصان عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مہنگا آٹا، بیچنے والی ملز کیخلاف سخت ایکشن لینگے

پنجاب کے سینئر وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ خوراک 24 گھنٹے الرٹ ہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی خریداری کی مہم عنقریب کامیابی سے مکمل ہونے جا رہی ہے۔

تازہ ترین