طیارہ حادثہ، جائے وقوعہ پر مفت چائے پلانے والا شخص

May 27, 2020

کراچی میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثےکی جگہ پر ایک شخص نے وہاں موجود تمام افراد کو مفت چائے پلائی۔

چائے بیچنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اُس نے جائے وقوعہ پر موجود تمام افراد کو مفت چائے پلائی۔اس کے علاوہ ملبہ اُٹھانے میں مصروف عملے اور تعینات پولیس اہلکاروں میں بھی چائے تقسیم کی۔

چائے فروش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنی حیثیت کے مطابق جتنا کر سکتا ہوں کر رہا ہوں، ہر فرد کو نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کام کرتا دیکھ کر علاقہ کے لوگ بھی میری مدد کر رہے ہیں۔

چائے فروش نے مزید بتایا کہ حادثےکے دوسرے دن سے لوگوں کو مفت چائے پلا رہا ہوں۔