اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات

May 27, 2020

اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات

ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو اداکار آغا سجاد کشور کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔

پولیس نے کہا کہ مسلح ملزمان گھرسے سونا، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے ہیں ۔

ادکار آغا سجاد کشور کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پہلے ہم سب کو یرغمال بنایا۔

سجاد کشور نے کہا کہ میں بیٹی کے گھر پر رہتا ہوں اور بیٹے کی شادی کے لیے سونا رکھا ہوا تھا ڈاکو وہ بھی لے گئے ہیں۔