وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال کو ضروری آلات سے لیس کرنے کی ہدایت

May 27, 2020

وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال کو ضروری آلات سے لیس کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 50 بستروں پر مشتمل اسپتال کو ضروری آلات سے لیس کرنے کی ہدایت دے دی۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیرصحت سے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں فوری طور پر آکسیجن پائپنگ کا کام مکمل کیا جائے۔