لداخ میں پسپائی بھارت کیلئے سبق ہے،پاکستان علماء کونسل

May 28, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان علماءکونسل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ لداخ میں عبرتناک پسپائی بھارت کےلئے سبق اور دنیا کےلئے بہت بڑا پیغام ہے۔ چین نے ثابت کردیا کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے وہ باتوں سے ماننے والا نہیں، اتنی بڑی ذلت آمیز شکست کے بعد ہمسایہ ملک کے سر سے خطے میں بالادستی کا بھوت اتر جاناچاہئے ۔دنیا اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے کہ کشمیر نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے ۔ان خیالات کااظہار چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم ،مولانا محمد رفیق جامی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ اسید الرحمان سعید، مولانا محمد شفیع قاسمی،مولانا شکیل قاسمی اوردیگرنے کیا، انہو ں نےکہا کہ علاقائی امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا خطے میں بالادستی کا پاگل پن ہے ۔