سوئی گیس کے نئے کنکشن جون میں بھی بند رہیں گے

May 28, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی گیس کے نئے کنکشنز کا اجراءجون میں بھی بند رہے گا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے دفاتر آج سے جزوی طور پر صبح دس سے سہ پہر چار بجے کھلیں گے،ترقیاتی کام، نئے کنکشن بدستور بند رہیں گے،تاہم صارفین کو ایمرجنسی کاموں، بلوں کے اجرا، بلوں کی درستی، اقساط کی سہولیات جاری رہیںگی،صرف ضروری عملہ دفاتر میں حاضر ہوگا اور باقی ملازمین گھروں میں کام کریں گے. نئے گیس کنکشن کھولنے کے بعد عوام ، ٹھیکے داروں وغیرہ کو دفاتر میں داخلے سے روکنا مشکل ہوگا کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعثسوئی گیس کے نئے کنکشنوں کی فراہمی 20مارچ سےبند ہے۔