بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

May 28, 2020

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نےاپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یکم سے دو جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبننے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں کہنا قبل ازوقت ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں آج یا کل ہوا کا کم دباؤ بن جائے گا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان کو’’نثارگا‘‘ نام دیا جائے گا، یہ نام بنگلا دیش کاتجویز کردہ ہے۔