بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز نہ کھولنے کا فیصلہ

May 28, 2020

محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری کی اسپتالوں کی او پی ڈیز فوری طور پر نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ نہ رکھے جانے کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ او پی ڈیز کھولنے سے ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

دوستین جمالدینی نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کا طبی معائنہ اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں کیا جارہا ہے۔