چین: دوسری منزل کی کھڑکی میں پھنسے بچے کو گرنے سے بچالیا

May 28, 2020

چین: دوسری منزل کی کھڑکی میں پھنسے بچے کو گرنے سے بچالیا

چین میں بہادر شخص نے عمارت کی دوسری منزل کی کھڑکی کی سلاخوں میں پھنسے بچے کو گرنے سے بچا لیا۔

چینی بچوں کی شرارتیں اور حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

اس کی تازہ مثال گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگ زو میں دیکھی گئی جب ایک 2 سالہ بچہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی کی سلاخوں میں پھنس گیا اور کوشش کے باوجود اس کے والدین اس کو واپس اندر نہ کھینچ سکے۔

ایک بہادر ڈلیوری بوائے نے یہ صورتحال دیکھی تو ایک لمحے کی تاخیر کیے بنا خالی ہاتھ دوسری منز ل پر پہنچ کر بچے کو نیچے گرنے سے بچا لیا۔