• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ مجھے اور بیٹے کو واپس اپنے گھر لے جائیں: ایمان فاطمہ

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی اور جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان ایک تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم ایمان فاطمہ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

یوٹیوبر کی تقریب میں شرکت پر ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔

 انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ مجھے اور اپنے بیٹے کو بھی واپس اپنے گھر لے جائیں، دونوں کے درمیان مکمل صلح ہو جائے۔

ایمان فاطمہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔

بعض صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید