گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ

May 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1724 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 96ہزار 400روپے فی تولہ اور 10گرام کی قیمت 342روپے بڑھ کر 82647 روپے پر آگئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1030روپے فی تو لہ پر مستحکم رہی۔