امت مسلمہ کو اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہونگے،مصطفیٰ کمال

May 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس پر جبری طور پر مسلط بھارت کے خلاف امت مسلمہ کو اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ جب تک دنیا کو یہ پتہ نہیں چلے گا کہ عالمی امن کشمیر میں امن سے وابستہ ہے تب تک دنیا مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دے گی۔ افسوسناک حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا ظالم ہے اور ممالک مظلوم کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جو کہ بھارت کے ساتھ تجارت سے وابستہ ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ دنیا کو یہ باور کروا دیا جائے کہ کشمیر میں بدامنی سے ان ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ان ممالک کو بھارتی ریاست پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔