بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو بننے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

May 29, 2020

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم سے دو جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباوبننے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دبائو سے بننے والے سمندری طوفان کونثارگا نام دیا جائے گا، یہ نام بنگلا دیش کاتجویز کردہ ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباوسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں کہنا قبل ازوقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں آج یا کل ہوا کا کم دباو بن جائے گا۔سردار سرفراز نے کہا کہ یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔