شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا

May 29, 2020


جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھنک دیا۔

پولیس کے مطابق بہاولپور کے کامران کی منگنی متاثرہ لڑکی سے ہوئی تھی لیکن لڑکی کے والدین نے منگنی توڑ دی تھی جس پر لڑکے نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

پولیس نےبتایا کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ لڑکی پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگیا جس سے لڑکی کے چہرے اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔