طیارہ حادثہ، چار مزید شہداء کی میتوں کی شناخت ہوگئی

May 29, 2020

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے چار مزید شہداء کی میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ جامعہ کراچی لیبارٹری میں ورثاء اور میت کے نمونے کراس میچ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے طیارہ حادثے میں شہید افراد کی نعشوں کی شناخت جاری ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 4 نعشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلی گئی ہے، ورثا کو میتوں کی شناخت سے آگاہ کر دیا ہے اور نعشیں ورثا کےحوالے کی جارہی ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ دیگر شہید مسافروں کی میتوں کی شناخت کےلیےڈی این اے جاری ہے۔