بینظیر بھٹو کے متعلق توہین آمیز ریمارکس،چیئرمین قائمہ کمیٹی رحمٰن ملک کی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

May 30, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس و جعلی خبریں چلانے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ بینظیر بھٹو کے متعلق جعلی خبریں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف درج مقدمات و ایف آئی آر کی تفصیلات تین روز میں کمیٹی کو جمع کرائیں، رحمان ملک نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصاً پیپلز پارٹی کے کارکنان محترمہ کے متعلق جعلی خبروں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، رحمان ملک نے کہا کہ اخلاق سے گرے ہوئے توہین آمیز ٹویٹ سے پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے، قومی ہیروز کی کردار کشی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔