گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر نے اپنی جان لے لی

May 30, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد ریاض نے گھریلو ناچاقی پر جمعہ کو اپنے ہی پسٹل سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے لاش برآمد ہوئی ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق سب انسپکٹر محمد ریاض گھریلو مسائل کا شکار تھا ، جس نےخود کشی کر لی ۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔