مہنگائی ،بے روزگاری،غربت کاسونامی آرہا ہے،لیاقت بلوچ

May 30, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی تحریک میں عیدین کے موقع پر عوامی اخراجات اہم کردارادا کرتے ہیں ۔ مہنگائی ،بے روزگاری،غربت کا سونامی آرہا ہے۔ حکومتی نااہلی بھی عیاں ہے اور قومی سیاسی بحران اور زیادہ بحران لائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کروناوائرس پھیل رہا ہے ۔متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ چینی سکینڈل کی رپورٹ آگئی ،آٹا مافیا ابھی بھی محفوظ ہے۔ رپورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو محفوظ کر کے ساری رپورٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔