مہنگے داموں پھل فروخت کرنے پر 16 افراد گرفتار

May 30, 2020

پشاور(وقائع نگار)محکمہ خوراک نے مہنگے داموں پھل فروخت کرنے پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا پھلوں کے زیادہ نرخ وصول کرنے کے حوالے سے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ خوراک کی ٹیموں نے جی ٹی روڈ گلبہار‘ کارپوریشن کالونی‘ دلہ زاک روڈ‘ فیصل کالونی اور اتحاد کالونی میں فوڈ پوائنٹس پر اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ چیک کئے اس دوران نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16 پھل فروشوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کرادیئے گئے۔