31 مئی سے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری

May 30, 2020

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کل سے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کر دیے، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا، حفاظتی انتظامات کے تحت کل سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔

سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا۔