آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے ہاشم پوپلزئی کیلئے نیا عہدہ

May 30, 2020

آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے ہاشم پوپلزئی کیلئے نیا عہدہ

پاکستان میں حالیہ چینی بحران پر سیکریٹری فوڈ کے عہدے سے ہٹائے گئے ہاشم پوپلزئی کو نیا عہدہ دینے کی تیاری کرلی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ان کی تعیناتی کی سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔