پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حادثے میں شہید کارکنوں کے اہل خانہ سے ملاقات

May 31, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے ہفتہ کو لاہور میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پی آئی اے کارکنان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،ان سے تعزیت اور اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق انھوں نے کہا کہ اس افسوناک سانحہ کے موقع پر وہ ذاتی طور پر اور پی آئی اے بطور ایک خاندان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور ان سے جو مدد اور خدمت ممکن ہو سکی وہ شہداء کے اہل خانہ کے لئے انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے کارکنان ہمارے پی آئی اے خاندان کا حصہ اور میرے بیٹے اور بیٹیاں تھے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا ۔ ترجمان کے مطابق طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے 63مسافروں کی میتیں ہفتہ کی شام تک لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں ۔