محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں گواہ کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم

May 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پرسابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔