ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کتابیں تقسیم کرنیکا فیصلہ

May 31, 2020

لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں کتابیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا،ڈسٹرکٹ لاہور کے گیارہ سو 22 سکولوں کے بچوں کو کتابیں تقسیم کی جانی ہیں۔پانچ لاکھ بچوں میں 26لاکھ کے قریب کتابیں تقسیم ہونگی۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ کتابیں پیر اور منگل کے روز تقسیم کی جائیں گی ۔ایک دن ایک کلاس کے بچوں کو بلا کر کتابیں تقسیم کی جائیں گی ۔