ہزارہ ٹائون واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، امن کمیٹی

May 31, 2020

کوئٹہ(پ ر) امن کمیٹی بلوچستان کے صدر حیدر اچکزئی، ٹکری ظہور احمد قلندری، سردار محمد علی دورانی، شفیع اللہ خلجی، راشد علی مغل، ڈاکٹر ظفر مغل، میر عثمان خان رند، عصمت اللہ خلجی، نور محمد خان توخئی، حافظ علائو الدین اچکزئی، محمد موسیٰ خان اچکزئی، میر قاسم خان وردگ، محمد انور خان خلجی، حضور بخش کھیتران اور دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزارہ ٹائون واقعے پر ہر آنکھ اشکبار کردیا سیکڑوں لوگوں نے بے گناہ پشتونوں پر حملہ کیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی امن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔