خلیج عدن میں بننے والا ڈپریشن یمن اور اومان کے ساحل کے قریب

May 31, 2020

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں بننے والا ڈپریشن یمن اور اومان کے ساحل کے قریب ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کچھ حصہ ساحل پر ہونے کے باعث ڈپریشن کمزور ہورہا ہے، ڈپریشن کا رخ یمن کے ساحل سے جنوب مغرب کی جانب ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 36سے48 گھبٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہوا کا کم دباؤسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان کو’نثارگا‘ نام دیا جائے گا جو بنگلا دیش کا تجویز کردہ ہے۔