امریکی سیاہ فام متوفی شخص کا آخری جملہ بیلجئین ٹرین پر تحریر

May 31, 2020

"Please, I can't breathe " یہ وہ تاریخی فقرہ ہے جو "قانونی طاقت " کے اندھے استعمال کے گھٹنے کے نیچے موجود ایک بے بس شخص کی آخری التجا کے طور امریکا میں ہی نہیں بلکہ بیلجیئم میں بھی فولادی پٹریوں پر دوڑ رہا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر بیلجئین ریلوے کی ملکیت ایک ٹرین کے ڈبے کی ہے جس کے ایک مکمل حصے کے اوپر اسٹریٹ آرٹ کے کسی ماہر نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ تحریر کرتے ہوئے اس عمل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ تصویر سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک شخص نے لیکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی جہاں سے یہ بیلجئین ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تو نہیں معلوم ہو سکا کہ اس کا بنانے والا کون تھا لیکن اس فقرے کو ٹرین پر سے صاف کردیا جائے گا۔