کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب لکڑ بگھا کی موجودگی کا انکشاف

May 31, 2020

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب لکڑ بگھا کی موجودگی کا انکشاف

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں نایاب جنگلی جانور لکڑ بھگا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

لکڑ بگھا کو مقامی قبائل نے شکار کرلیا، جبکہ محکمہ جنگلی حیات نے زخمی جانور کو پشاور منتقل کردیا۔

نایاب نسل کا لکڑبگھا کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور میں شکار کیا گیا۔

قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مد د سے خطرناک جانور کاشکار کیا۔

محکمہ جنگلی حیات نے لکڑ بگھا کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا، جس کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائے گا۔