پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مہر عبدالرشید انتقال کرگئے

May 31, 2020

پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مہر عبدالرشید انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما مہر عبدالرشید فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مہر عبدالرشید کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہر عبدالرشید کی عمر اسّی برس تھی۔

رہنما پی پی پی کی نمازِ جنازہ کل دوپہر ایک بجے جامعہ امدادیہ مدرسہ ستیانہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔