پاکستان ایشین انڈر 18 بیس بال میں پاکستان شرکت کریگا

June 01, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن بیس بال نے ایشین انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ ایونٹ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلا جائے گا،جس میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، پاکستان، ہانگ کانگ، فلپائن اورسری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایشین انڈر-12 بیس بال چیمپئن شپ بھی رواں سال نومبر میں تائیوان میں ہی کھیلی جائے گی۔ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری عالمی رینکنگ پر اثر پڑے گا۔