پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میڈیکل کے امتحانات

June 01, 2020

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میڈیکل کے امتحانات

لاہور(جنگ نیوز)پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پروفیسر جاوید اکرام نے بتایا کہ امتحانات کیلئے 81نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ داخلی، خارجی راستوں پر ہینڈ سینی ٹائزر رکھے جائینگے۔ملک بھر میں کورونا وبا پھیلنے کے پیش نظر مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا تاہم اب صوبے پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میڈیکل کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔