پنڈوڑہ کی موٹر آئے روز خراب ، مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا

June 01, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) یونین کونسل 18 پنڈوڑہ کے علاقے میں مین ٹیوب ویل کی موٹرآئے روز جل جانے سے اہل علاقہ کو پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے باوجود توجہ نہیں دی جارہی ہے، معززین علاقہ محمدمحسن عزیز ،نافع خلیل،حسن مجتبی،حاشر محمود،آریز کاشف،مجتبی ممتاز،اسامہ ممتاز،مصطفی ہاشمی ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شدید گرمیوں میں واسا عملے کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے اہلیان پنڈوڑہ کو پانی کی بندش کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ،ٹیوب ویل کی موٹرپرانی اور باربار ٹھیک کرائے جانیکی وجہ سے آئے روز خراب ہوجاتی ہے، واسا حکام کو موٹرتبدیلی کا کئی بار کہہ چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ٹیوب ویل سے پانی بند ہونیکی وجہ سے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکر کے ذریعے پانی خریدنا پڑتا ہے جو مہنگائی کے اس دور میں ان کیلئے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔اہل محلہ نے پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میںواسادفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، مکینوں نے ایم ڈی واسا سے کہا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر مین ٹیوٹ ویل میں نئی موٹرلگواکرعوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔