ترقیاتی منصوبے مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں‘ حاجی امجد محمود چوہدری

June 01, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈز اور راولپنڈی کے شہری علاقوں پر مشتمل حلقہ پی پی13 میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں، ترقیاتی فنڈز کو کفایت شعاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ یہ بات رکن پنجاب اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری نے راولپنڈی میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔