آسٹریا میں فارمولا ون ریس کی اجازت

June 01, 2020

آسٹریا کی حکومت نے جولائی میں فارمولا ون ریس کی میزبانی کی منظوری دے دی۔

فارمولا ون مقابلے پانچ سے بارہ جولائی تک شیڈول ہیں اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ریس تماشائیوں کے بغیرکرائی جائے گی۔

فارمولا ون ریس رواں سال مارچ میں منعقد کی جانی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

اگر فارمولا ون کا پہلا سیزن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا تو ریس کو جاری رکھتے ہوئے 19 جولائی سے ہنگری میں اگلا سیزن کا آغاز کیا جائے گا۔