پولیس اہلکاروں نےبطخ اور اسکے بچوں کو سڑک پار کرادی

June 01, 2020

روس میں بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کروانے کیلئے پولیس اہلکار مدد کو آگئے اور پورے پروٹوکول کے ساتھ انہیں سڑک پار کروائی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ پار کرانے کیلئے پولیس والے مدد کو آ گئے۔

بطخ اور اس کے بچوں کو روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکاروں نے پورا پروٹوکول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے۔