اٹلی میں کورونا اموات پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

June 01, 2020

وزیراعظم عمران خان نے اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور اٹلی کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے اعظم نےکورونا کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں کورونا سے صحت اور سماجی و اقتصادی اثرات کے دہرےچیلنج کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کا عالمی پروگرام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اٹلی کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا کے تعاون کے بغیر اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ وبا سے عالمی سطح کے اقدامات سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔