پرائیوٹ تعلیمی ادارہ نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں کھلے گا، وزیر تعلیم پنجاب

June 01, 2020

پرائیوٹ تعلیمی ادارہ نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں کھلے گا، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں کھل سکیں گے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اجازت ملنے پر ہی اسکول کھلیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔