جمعیت علماء اسلام کے رہنما امتیاز قمر کورونا سے جاں بحق

June 02, 2020

لاہور میں جمعیت علماء اسلام (ف )کے مقامی رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، مولانا فضل الرحمٰن نے امتیاز قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا اثاثہ قرار دیا ہے۔

امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث 15 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بیان میں امتیاز قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز قمر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امتیاز قمر پوری زندگی پارٹی کے نظریات کے ساتھ وفادار رہے، انہوں نے لاہور میں ہمیشہ پارٹی کی سربلندی کیلئے کام کیا۔