گلشن معمار میں فارم ہاؤس سے خاتون کی لاش ملی

June 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار تھانے کی حددو الجنت ولیج نامی فارم ہاؤس کے سرونٹ کوارٹر میں خاتون کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاںمقتولہ کی شناخت 22 سالہ فاطمہ زوجہ سجاول لاشاری کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد سے مقتولہ کا شوہر جو کہ فارم ہاوس کا چوکیدار تھا پراسرار طور پر غائب ہے جبکہ خاتون کے سر اور چہرے پر تیز دھار آلے کے وار کیے گئے ہیں ، پولیس نے بتایا کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع مقتولہ کے والد سلطان نے دی تھی جو اتفاقی طور پر اپنے بیٹی سے ملنے پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔