کے الیکٹرک کو ایوریج بل بھیجنے سے روکا جائے، ثروت اعجاز قادری

June 02, 2020

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پی پرعمل کے ساتھ کاروبارکھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال لازم کرلیں،احتیاط افسوس سے بہتر ہے ملک کی معیشت کمزور ہوچکی ہے،غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ہمیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والوں کا خیال کرنا ہوگا،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اچھا اقدام ہے مگر اس کے اثرات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں،پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے 2ماہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء اور دیگر چیزوں میں کمی نہ ہونا افسوسناک ہے،حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی،کے الیکٹرک ایوریج بل بھیج کر عوام کو مزید پریشان نہ کرے،حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غریب گھرانوں کے بل حکومت ادا کرئے گی اس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے،کے الیکٹرک کو ایوریج بل بھیجنے سے روکا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ تاجروں،مزدوروں،کسانوں اور غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے۔