رنویر سنگھ نے دیپکا اور رنبیر کی جوڑی کو ’کیوٹ‘ قرار دیدیا

June 02, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمی ہیرو رنویر سنگھ نے اپنی بیوی دپیکا پڈوکون اور ہیرو رنبیر کپور کی جوڑی کو بہتر کمیسٹری رکھنے پر آن اسکرین خوبصورت جوڑی قرار دے دیا ہے۔دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی پرانی فلم ’یہ جوانی پھر نہیں آنی‘ کے 7 سال مکمل ہونے کی خوشی میں 2 تصویریں شیئر کی گئیں جس میں وہ اور رنبیر کپور فلم کے لیے پوز دے رہے ہیں۔دپیکا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہماری جوڑی کا سب سے پہلا اسکرین ٹیسٹ‘ اور ساتھ میں ایموجی دل بھی بنایا ۔انہوں نے مزید لکھا کہ یادیں مٹھائی کے ڈبے کی طرح ہوتی ہیں، ایک بار ڈبہ کھلا تو صرف ایک ٹکرا نہیں کھا پاؤگے ۔دپیکا اور رنبیر کپور کی ان تصاویر کو دیکھ کر رنویر سنگھ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کمنٹ باکس میں دونوں کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ’ کیوٹ‘ لکھا۔ واضح رہے کہ بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون ماضی میں ایک دوسرے کے انتہائی قریبی ساتھ رہ چکے ہیں۔بعد ازاں ان کا رشتہ
ختم ہونے پر دپیکا نے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کر لی تھی جبکہ رنبیر کپور اور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیر گردش ہیں ۔