حفیظ اور شعیب کی واپسی کا سن کرافسوس ہوتا ہے، رمیز راجا

June 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی کا سن کر افسوس ہوتا ہے، ہم سالوں میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ نہیں کر پائے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں لیکن بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین نہیں اس لیے سرفراز احمد کے لیے جگہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست نے ماضی میں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا لیکن موجودہ کرکٹرز کی بدولت ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا لگتا ہے۔ بابر اعظم عمران خان کو فالو کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے نوجوان کھلاڑی میں ٹیلنٹ پرکھنے کی آنکھ پیدا کرنی ہوگی ۔ بابر اعظم ایک دو سال تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ پاکستان کو بہترین اوپننگ پیئر ڈھونڈنا ہوگا کیونکہ اس سے مڈل آرڈر کو مدد ملتی ہے۔ امام الحق اور بابر اعظم ایک طرزکی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں بابر کے ساتھ تیز کھیلنے والا اوپنر ہو ۔ نسیم شاہ کے ورک لوڈ کا خیال رکھنا ہوگا۔ وہ اب تک دو تین بار انجری کا شکار ہو چکے ہیں۔