پنجاب حکومت کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم

June 02, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب حکومت نےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس ضمنی امتحانات حکومتی اجازت کے بغیر لینے کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے یو ایچ ایس کے غیرذمہ درانہ نوٹس پر سخت نوٹس لے لیا ہے ا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ہونے والے تمام پروفیشنل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔