فوٹو سیشن کی بجائے عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ ن لیگ

June 02, 2020

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی ،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ آٹھ سال سے جاری کام اب تک مکمل نہ ہوسکا لہٰذا مذکورہ روڈ کی جلد تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ہزارہ ٹائون میں بلال احمد کے قتل اور دو نوجوانوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد جو بھی ہوں ان کو گرفتار کر کے واقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا، لاک ڈائون اور ٹڈی دل سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی حکومت فوٹو سیشن کی بجائے عوام کی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔