ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے بھی ماسک لازمی قرار، مراسلہ

June 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ہسپتال سٹاف،مریضوں و لواحقین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی حدود میں کوئی بھی ڈاکٹر،نرس،پیرا میڈیکل سٹاف،مریض،لواحقین یا وزیٹر فیس ماسک کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے بلکہ فیس ماسک نہ پہننے والے کو ہسپتال کی حدود سے باہر بھیج دیا جائے اور ہسپتالوں میں باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کروایا جائے۔