بجلی بند رہے گی

June 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن کے زیرِ انتظام علاقوں میں خطرناک مقامات کی درستگی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ، ری کنڈکٹرنگ، ضروری مرمت اور کھمبوں کی تنصیب و درستگی کے سلسلہ میں 11KVفیڈرز سے بجلی کی فراہمی 2 اور3جون کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔ 2اور3جون کو ملتان سرکل کے 11کے وی جناح چوک، غوث پورہ، شاہ رکن عالم، ڈی مارکیٹ، الہلال، عثمان غنی روڈ، نیو ملتان، گلشن مارکیٹ، مسلم ٹائون، دہلی گیٹ اور معصوم شاہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔