میکسیکو میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں دھماکا

June 02, 2020

میکسیکو میں زیر زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے پوری سڑک پر آگ بھڑک اٹھی۔

میکسیکو کے شہرکواکالکو میں زیر زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے سے سڑک کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور ایک قریبی عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی ۔

تاہم وہاں سے گزرنے والی دو گاڑیاں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔