کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر

June 02, 2020

کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابقوزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کےمعاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فارنزک کرانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’’نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت پر چہل قدمی کر رہے تھے‘‘

وفاقی وزراء فواد چودھری، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے گندم اسکینڈل کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مشکل مالی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت کی۔