میرٹ پرپورااترنے والے افسروں کوترقی دیجائے،لاہور ہائیکورٹ

June 03, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمز میں مبینہ طور پر سینئر افسروں کی بجائے جونیئر افسروں کو ترقی دینے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ہد ایت کی ہے کہ محکمہ میں قانون اور میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے اور میرٹ پر پورا اترنے والوں کو ترقی دی جائے عدالت کے روبرو کسٹم انسپکٹر ناصر زمان کے وکلا محمد آصف عنایت اور افتخار شاہد نے موقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے سپریٹنڈنٹ کسٹمز کے عہدہ کے لیئے من پسند افراد کو ترقیاں دیں جبکہ میرٹ پر پورا اترنے والے سینئر کسٹمز انسپکٹروں کو نظر انداز کر دیا گیا درخواست بطور سینئر کسٹمز انسپکٹر ترقی کا حقدار تھا ۔لہذا عدالت اس کا نوٹس لے۔