لاک ڈاؤن میں نرمی، پیرس میں ریستوران کھل گئے

June 03, 2020


مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد زندگی معمول پر آنے لگی، پیرس کی معروف شاہراہ پر کیفے اور ریستوارن میں کام شروع ہو گیا ہے۔

پیرس میں 11 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد لوگ کھلی فضا میں اپنے من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ویٹرز نے ماسک پہنے اور گاہکوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔

دوسری جانب برطانیہ کی سب سے چھوٹی کافی شاپ بھی کھل گئی جبکہ تھائی لینڈ میں بیوٹی سیلون کھولنے کے بعد گاہکوں کو منی ماسک پہنائے گئے ۔